کورونا وبا کے دوران آن لائن خریداری میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، لوگ اپنی روز مرہ کے استعمال کی چیزیں بھی آن لائن ہی منگوارہے ہیں۔
اس ضمن میں دبئی میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں خاتون کو آن لائن ایپل کے ائیر پوڈز کے بدلے ایک انوکھی چیز موصول ہوئی۔
دبئی میں رہنے والی ایک خاتون نے ایمازون سے ایپل کے ائیر پوڈز آرڈر کیے لیکن آرڈر موصول ہوا تو خاتون حیران رہ گئیں۔
خاتون کو ایمازون سے ائیر پوڈز کے بدلے ایک ایسی ڈیوائس موصول ہوئی جو ان کے سر سے بھی زیادہ بڑی تھی، خاتون نے اس ڈیوائس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ایمازون سے ائیرپوڈز منگوائے تھے لیکن یہ بہت بڑے ہیں۔‘
خاتون نے ایمازون سے یہ ائیر پوڈز 62 ڈالرز کے خریدے تھے جو کہ ایپل کے ائیر پوڈز سے 3 گنا سستے ہیں۔

Comments
Post a Comment