حج ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ رمضان کے آخر میں کریں گے: نور الحق قادری




وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ حج ہو گا یا نہیں؟ اس حوالے سے حتمی فیصلہ رمضان المبارک کے آخر میں کریں گے۔

اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ہماری کوشش اور خواہش یہی ہے کہ حج ہو جائے۔
انہوں نے بتایا کہ حج سے متعلق سعودی عرب کے ساتھ مل کر کئی آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سننے میں آیا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ حج کرسکیں گے۔

جس پر نورالحق قادری نے کہا کہ حج ہوگا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے آخرمیں کریں گے۔

Comments