وزیراعظم کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ،کارکردگی صفر ہے، خواجہ آصف



مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کورونا امیر غریب نہیں دیکھ رہا، پاکستان کے طول وعرض میں ہر شہری کو نشانہ بنارہا ہے، ان حالات میں وزیراعظم اور وزیرصحت عمران خان کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ اور کارکردگی صفر ہے، قوم، میڈیا اور ماہرین کورونا کا شور مچا رہے ہیں اور حکومت غیرسنجیدگی کی انتہاء پر ہے۔
مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت سنجیدہ ترین واحد بحران کورونا اور قوم کی صحت کا درپیش ہے، قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ ’پراکسیز ہیلتھ منسٹرز‘ کون بنے ہوئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود درپیش صورتحال کا سامنا کریں، وزیراعظم عمران خان غیر حاضر وزیر صحت ہیں، پراکسی وزیرصحت کے بجائے خود ذمہ داری اٹھائیں اور نبھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے خود تسلیم کیا کہ 78 فیصد کورونا تافتان سے آنے والے زائرین سے پھیلا، جو شخص تافتان پر آنے والے زائرین کی اسکریننگ، ٹسیٹنگ اور کورنٹین کی ذمہ داری نہ نبھا سکا، اسے پوری قوم کی صحت کی ذمہ داری دی گئی۔

Comments