سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ کورونا کو ہینڈل کریں، چیف جسٹس نے بھی آج مشیر صحت کو ہٹانے کا کہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوری انسانیت اس وقت کورونا وباء کی مشکل سے گزر رہی ہے ،کورونا وائرس سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے 2 سال سے ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وبا کی زد میں ہے پوری دنیاں میں تشویش ہے، اللّٰہ سے اس مشکل کو حل کرنے کی دعا ہے۔

Comments
Post a Comment