حجام نے کوروناسے بچنےکیلئےحفاظتی لباس تیار کرلیا



انڈونیشیا کے ایک حجام نے کوروناوائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس تیار کرلیا جسے بال کاٹنے کے دوران پہن لیتا ہے جس کی مدد سے وہ بے خطر ہوکر گاہگوں کی حجامت بناسکتا ہے۔
انڈونیشیا کے حجام نے اپنے کام میں جان لیوا وائرس کو رکاوٹ بننے سے روک دیا اور بال کاٹنے کے دوران خود کو محفوظ کرنے کےلیے کسی طبی ماہر کی طرح حفاظتی پہن کر بال کاٹنے لگا۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے اب تک ساڑھے 3 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 4557 افراد اب بھی وائرس میں مبتلا ہیں ۔

Comments