سربراہ قومی عوامی تحریک اياز لطيف پليجو کا کہنا ہے کہ سندھ ميں لاک ڈاؤن مزيد دو ہفتے جاری رہنا چاہيے اور اگر ضرورت پڑے تو کرفيو لگايا جائے۔
سربراہ قومی عوامی تحریک اياز لطيف پليجو نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران غريبوں کو راشن دیا جائے اور ڈاکٹرز، طبی عملے اور پوليس کو حفاظتی سامان دیاجائے۔
اياز لطيف پليجو نے کہا ہے کہ راشن اور امداد ميں کرپشن کرنے والے گرفتار کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ميں روزانہ کم از کم دس ہزار ٹيسٹ کيے جائيں وفاقی احساس پروگرام کی طرح سندھ حکومت بھی لوگوں کی مالی مدد کرے۔
اياز لطيف پليجو کا کہنا تھا کہ صوبہ اور وفاق مل کر کام کريں، بحرانی حالت ميں گورنر راج کا مطالبہ ہرگز نہ کيا جائے۔

Comments
Post a Comment