گھر کے کس کام میں کتنی کیلوریز ضائع ہوتی ہیں؟

https://bit.ly/3bpLE5p

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد جنہیں ورزش کرنا پسند  نہیں وہ گھر کے کاموں کے ذریعے بھی کیلوریز جلا کر وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کو ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کے وزن میں اضافہ ہو گیا ہے تو اس اضافی وزن سے نجات پانے کے لیے اپنے گھر کے کام خود کرنا شروع کر دیں، گھر کے مختلف کام جیسے کہ فرنیچر کی جھاڑ پونچھ، جھاڑو پوچھا لگانا اور کپڑے دھونے سے آپ کم وقت میں زیادہ کیلوریز جلا سکتے ہیں اور یہ آپکی مجموعی صحت سمیت لاک ڈاؤن کے دوران ذہنی دباؤ سے بچنے کے لیے بھی مفید ہوگا۔
گھر یلو کام جو آ پ کا وزن کم کرنے کے ساتھ فزیکل ایکٹیویٹی کے لیے بھی مثبت ہیں

کھانا پکانا
https://bit.ly/3bpLE5p

اگر آپ کھانا پکا رہی ہیں اور آپ کو کچن میں کھانا پکاتے ہوئے 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے تو اس دوران آپ نے 92 کیلوریز جلائیں، دن میں اگر تینوں وقت کا کھانا آپ پکا رہی ہیں تو بغیر جم جائے آپ اپنے گھر میں ہی وزن کم کر سکتی ہیں۔

ویکیوم کلینر سے صفائی
https://bit.ly/3bpLE5p

اگر آپ ویکیوم کلینر سے گھر کی صفائی کر رہی ہیں تو 30 منٹ میں 123 کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں ۔

کپڑے دھونا
https://bit.ly/3bpLE5p

30 منٹ کپڑے دھونے کے دوران 133 کیلوریز ضائع ہوتی ہیں اور اگر آپ کپڑے ہاتھوں سے دھو رہیں ہیں تو کیلوریز زیادہ ضائع ہوں گی۔

باغبانی کرنا
https://bit.ly/3bpLE5p

اگر آپ گارڈننگ کا شوق رکھتے ہیں اور اپنے گھر میں موجود پودوں کی صفائی ستھرائی اور ان کو پانی ڈالنے کا کام خود کریں گے تو آدھے گھنٹے میں آپ کی 167 کیلوریز ضائع ہوں گی اور ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

گاڑی دھونا
https://bit.ly/3bpLE5p

اگر آپ روزانہ اپنی کار خود دھو رہے ہیں اور اس میں آپ کو 30 سے 40 منٹس لگتے ہیں تو آپ روزانہ 167 کیلوریز جلا رہے ہیں۔

گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلنا
https://bit.ly/3bpLE5p

لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں رہیں اور اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں، یہ وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں اور ان کے ساتھ گھر کے ہی کسی حصے میں بیڈمنٹن یا کوئی ایسا کھیل کھیلیں جس سے آ پ کو تھکاوٹ محسوس ہو، اس طرح 1 گھنٹے کے دوران آپ 149 سے 186 تک کیلوریز جلانے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

جھاڑو یا پوچھا لگائیں

جھاڑو اور پوچھا لگانے میں کافی محنت اور طاقت لگتی ہے، اس عمل میں سارا جسم متحرک ہوتا ہے ، 1 گھنٹہ پوچھا یا جھاڑو لگانے سے آپ سب سے زیادہ 240 کیلوریز برن کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

Comments