لاک ڈاؤن میں ذہنی دباؤ سے کیسے بچا جائے؟

https://rapidnewsatease.blogspot.com

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اس وقت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کی صوتحال جاری ہے ، ایسے میں خود کو ذہنی دباؤ اور پریشانی سے بچانے کے لیے اپنا وقت صحت مندانہ سرگرمیوں میں گزاریں ۔
ماہرین کے مطابق ہماری جسمانی صحت کا تعلق براہ راست ہماری ذہنی حالت سے جڑا ہوتا ہے ، اگر ہم پریشان ہیں اور کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو ہم جسمانی طور پر بھی بیمار ہونے لگتے ہیں ، اور جب کوئی خاص مصروفیت نہ ہو تو انسان زیادہ سوچنے لگتا ہے جس کے نتیجے میں پریشان رہنے لگتا ہے ، ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے خود کو اپنی اصلاح اور گھر کی اصلاح کے لیے مصروف کر لیں ۔
فراغت سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل کام کریں ۔
اپنے گھر میں پودے لگائیں
https://rapidnewsatease.blogspot.com

فارغ وقت میں گھر میں پودے لگائیں ، اگر پودے ہیں تو ان میں اضافہ کریں ، کچن مں استعمال ہونے والے مسالوں کے بیجوں سے باغبانی کریں ، گھر کے کچن سے آپ کو بہت سے ایسے بیج مل جائیں گے جنہیں اگانے کے بعد جب ان کا پھل کھائیں گے تو آپ اچھا محسوس کریں گے ، گملوں کی جگہ بدلیں ایسے کرنے سے آپکو خوشی محسوس ہوگی ۔
کتابیں پڑھیں
https://rapidnewsatease.blogspot.com

کتابوں سے دوستی ہمیشہ انسان کو فائدہ ہی پہنچاتی ہے ، جو کتابیں آپ مصروفیت کے باعث نہیں پڑھ سکے انہیں پڑھنے کا موقع مل گیا ہے ، فارغ وقت میں کتابیں پڑھتے وقت ساتھ میں گھر کے بزرگ یا بچے کو بٹھائیں ، اس طرح سے بچوں میں کتاب پڑھنے کی عادت بنے گی اور گھر کے بزرگوں کو آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا اور اپنی زندگی کے یادگار لمحات کے بارے میں بات کرنے کا موقع مل جائے گا ۔
اسکیچنگ یا ڈرائینگ کریں
https://rapidnewsatease.blogspot.com

ڈرائینگ اور اسکیچنگ سے خود کے احساسات کو بہتر جان سکتے ہیں ، ڈرائینگ ایک بہترین عمل ہے اپنے احساسات کو کاغذ پر اتارنے کا ، کاغذ، پینسل چند رنگ یا کلرنگ کٹ لے کر خاندان کے ساتھ یا اکیلے بیٹھ جائیں اور ڈرائنگ کریں ، جو اچھی بن جائے اسے آپ اپنے گھر کی دیوار پر بھی لگا سکتے ہیں ۔
کچھ لکھیں
https://rapidnewsatease.blogspot.com

لکھنا ایک بہت صحت مندانہ عمل ہے، ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ کا علاج بھی۔ لکھنے کی عادت بنائیں، جو یادیں یا لمحات آپ کے ذہنوں میں خوشی یا غمی کا احساس ابھارتے ہیں ان کو تحریر کی کل دے دیں ، آپ خود کو پہلے سے سلجھا ہوا اور خوش محسوس کریں گے۔
نت نئے کھانے پکائیں
https://rapidnewsatease.blogspot.com

اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو باہر لانے کا یہ بہترین وقت ہے، کچن میں جائیں نت نئے کھانے بنائیں ، جو کھانے کبھی نہیں آزمائے وہ آزمائیں، کوکنگ کرنے سے انسانی ذہن بہتر انداز میں ذہنی دباؤ اور دماغی خلفشار سے باہر آ جاتا ہے ، کھانا پکاتے ہوئے گھر میں موجود بچوں یا بڑوں کو بھی ساتھ ملا لیں تا کہ ان کا بھی اچھا وقت گزرے۔

Comments