نیب کا کورونا ریلیف فنڈ میں 46 لاکھ کا عطیہ




قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے وزیرِ اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ میں 46 لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا ہے۔

نیب کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیب کے گریڈ 20 اور اوپر کے افسران 3 دن کی تنخواہ وزیرِاعظم کورونا فنڈ میں دیں گے۔
ترجمان نیب نے مزید بتایا کہ قومی احتساب بیورو کے گریڈ 17 سے 19 کے افسران اپنی 2 دن کی تنخواہیں وزیرِ اعظم کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

نیب ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین اپنی 1 دن کی تنخواہ وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

Comments